• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، درآمد شدہ کمرشل گاڑیوں پر جرمانے، محکمہ کسٹم کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے درآمد شدہ کمرشل گاڑیوں پر جرمانے کے خلاف درخواست پر محکمہ کسٹم کو یکم جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، ہائی کورٹ میں 12 درآمد شدہ کمرشل گاڑیوں پر جرمانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ ان کی کمپنی نے کسی ڈیوٹی کی ادائیگی سے انکار نہیں کیا، نیو انرجی وہیکلز لیوی کی ادائیگی سے متعلق محکمہ کسٹم کے کمپیوٹر سسٹم میں اندراج نہیں، لیوی کی عدم ادائیگی پر گاڑیاں پورٹ گیٹ پر ہی روک لی گئی تھیں، 2نومبر کی جی ڈی کا فیصلہ دسمبر میں کیا گیا، سوا کروڑ روپے ڈیمرج کی مد میں جرمانہ ہوچکا ہے، گاڑیاں کھڑی کرنے میں درخواست گزار کی کوئی غلطی نہیں، اس لیئے جرمانے کا جواز نہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید