اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستانی خواتین میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں ارکان نے سوشل میڈیا پر ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔کمیٹی چیئرپرسن نوشین افتخار نے کہا کہ پاکستان میں آئس جیسی منشیات کے استعمال کے باعث طلاق، قتل اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رکن کمیٹی آسیہ ناز تنولی نے انکشاف کیا کہ سفید رنگ کی چاکلیٹ نما منشیات بچیوں میں استعمال ہو رہی ہے۔ اس کے شواہد فراہم کرنے کو بھی تیار ہوں۔