اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدرات کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈارنے اس موقع پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ سے متعلق حکومت کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔