اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کیلئے 14رکنی نگران کابینہ کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعلی گلگت بلتستان کی مشاورت سے نگران کابینہ کے ارکان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ نگران کابینہ میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین اور غلام عباس شامل ہیں۔