• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا یمن میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے یمن میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام ملک میں سلامتی، استحکام یقینی بنانے کے لیے دانشمندی سےکام لیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے ریجن حضرالموت کے دارالحکومت مکلا میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن نے سعودی اتحادی فورسز کے حملے کے بعد ملک میں 90 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر کو یمنی صدارتی قیادت کونسل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

یہ اقدام سعودی عرب اتحاد کی یمنی بندرگاہ مکلا پر ہتھیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی اسمگلنگ کرنے والے دو جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا تھا۔

یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ سے بلا اجازت مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے تھے۔

ترجمان اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید