• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر اداکار اپنی طلاق کو عوامی سطح پر بیان نہیں کرتا: جان ریمبو

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو، نے شوبز کے دو نمایاں خاندانوں کی تعریف کی ہے جنہوں نے اپنے بچوں کی طلاق کو نہایت باوقار اور سنجیدگی سے سنبھالا۔

حال ہی میں جان ریمبو نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سے تعلق رکھنے والے دو معروف خاندانوں کا ذکر کیا، جنہوں نے اپنے بچوں کی طلاق کو باوقار انداز میں انجام تک پہنچایا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جان ریمبو نے کہا کہ ہر اداکار اپنی طلاق کو پبلک نہیں کرتا۔ شوبز میں کچھ ایسے جوڑے بھی ہیں جن کی شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں، حالانکہ ان کے خاندانوں نے رشتہ بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

اداکار نے کسی کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کسی کا نام نہیں لوں گا، لیکن دیکھنے والے خود سمجھ جائیں گے۔ دونوں خاندان اتنے باعزت ہیں کہ طلاق کے بعد نہ لڑکوں نے اور نہ لڑکیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بات کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں میں سے کسی نے کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اگر زندگی میں مشکلات آ جائیں تو خاموشی اور وقار کے ساتھ الگ ہو جانا بہتر ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سجل علی نے اپنی طلاق کے بعد آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں کام کیا، جبکہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے علیحدگی سے قبل شروع کیے گئے اپنے فلمی منصوبے ’بےبی لیشس‘ کی عکس بندی طلاق کے بعد مکمل کی اور فلم کی تشہیر میں بھی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید