• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس، مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان، حکومت پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام

نیلم ،کوٹلی( نمائندگان جنگ) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس آزادی چوک آٹھمقام میں منعقد ہوا، جس میں حکومت پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، اجلاس میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بارہا مطالبات پورے کرنے کے اعلانات کیے لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آئے،صحت کارڈ بحال نہیں ہو سکا، اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات،موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو بہتر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس آزادی چوک آٹھمقام میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ معاہدے کو تین ماہ مکمل ہو چکے ہیں، تاہم تاحال مطالبات پورے نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بارہا مطالبات پورے کرنے کے اعلانات کئے گئے لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔ممبرکور کمیٹی شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ مہاجرین ممبران اسمبلی کی نشستوں اور اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات کے معاملے پر بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔آزادکشمیر حکومت وقت گزاری سے کام لے رہی ہے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ عوام کو سرخ بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر نہیں کی گئی ہیں وادی نیلم سمیت کسی بھی جگہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو بہتر نہیں کہا گیا ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید