• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہران ممدانی کا میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی عوامی مزاج برقرار

نیویارک (تجزیہ : عظیم ایم میاں)زہران ممدانی کا میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی عوامی مزاج برقرار،نیو یارک کے سب وے میں کھڑے رہ کر دفتر کے لئے سفر،ایک بیڈ روم سے برآمدگی، سکیورٹی کار سے انکار، کرائے داروں کے حقوق کیلئے قانونی جنگ کا آغاز،پاکستانی نژاد علی نجمی عدالتی کمیٹی کے سربراہ مقرر۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شہر کا نظم و نسق سنبھالتے ہی اپنے انتخابی منشور کے بعد اہم وعدوں پر عمل کا ابتدائی آغاز کردیا ہے جن میں کرایہ داروں کے حقوق کیلئے بلڈنگ مالکان کو عمارتوں کی مطلوبہ مرمت اور ’’کوالٹی ہائوسنگ‘‘ کیلئے ضروری اقدامات اور قانونی کارروائی کرنا بھی شامل ہیں اس سلسلے میںنیویارک کے رہائشی علاقوں، کئی بڑی بلڈنگوں کے مالک ایک بہت بڑے کاروباری ادارے کے خلاف کارروائی اور اس کے دیوالیہ ہونے کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کی کارروائی کرکے اس کی تحقیقات کرانا اور کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ کرنا شامل ہے۔ میئر کا عہدہ سنبھالتے وقت بھی زہران ممدانی نے دو پاکستانی امریکنز علی نجمی اور خاتون علینا خان کو اپنے ساتھ ساتھ رکھا جبکہ حلف اٹھانے کے بعد اٹارنی علی نجمی کو میئر کی اس ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جو نیویارک سٹی میں عدالتی انتظامیہ اور امور میں مشورہ دے گی جن میںججوں کی تقرری، تلاش اور دیگر امور کی نگرانی تجاویز اور میئر کو سفارشات کرتی ہے۔ میئر بننے سے قبل وہ جس ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ میں کوئنز کے علاقے میں رہائش پذیر تھے اب بھی وہ اسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور عہدہ سنبھالنے کے بعد میئر کی حیثیت سے وہ اسی اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئے اور سیکورٹی کا عملہ اور بڑی کاروں کی موجودگی کے باوجود وہ پیدل چل کر نزدیکی سب وے ٹرین اسٹیشن گئے اور سب وے ٹرین میں سوار ہو کراپنے دفتر کیلئے روانہ ہوئے۔ ممدانی اور ان کا سیکورٹی عملہ نشستوں پر بیٹھے مسافروں سے کچھ کئے بغیر سب وے میں کھڑے ہو کر سفر کرتے رہے جبکہ بعض مسافروں نے انہیں پہچان کر میئر سے ہاتھ ملایا اور خوشگوار گفتگو کی۔ عام مسافروں کی طرح ٹرین سے اتر کر پیدل اپنے دفتر پہنچنے والے میئر ممدانی کے اس عوامی رویہ، مختلف ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے اہم تقرریوں کے علوہ اپنے ایجنڈہ کے عوامی مسائل مثلاً کم آمدنی کے طبقہ کے لئے ر ہائش گاہوں کے کرائے اور دیگر امور پر عمل کے اقدامات نے نیویارک کے عوامی طبقوں میں بڑا خوشگوار اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید