اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو تین اعشاریہ سات ایک فیصد (3اعشاریہ 71فی صد)پر پہنچنےکےحکومتی اعدادوشمار پرسوالات اٹھا دیے۔ کپاس کی پیداوار میں 1.2 فیصد کمی ہوئی ،کاٹن جننگ کی پیداوار 12 فیصد کپاس کی برآمدات 10 فیصد تک گر چکی ہیں ، درآمدات بڑھنے کی وجہ سے معاشی شرح نمو میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے ،تھنک ٹینک نے معاشی شرح نمو میں اضافےکے اعدادوشمار کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی شرح نمو میں حقیقی اضافہ نظر نہیں آ رہا۔کاروباری سرگرمیوں میں حقیقی اضافےکے بغیر گروتھ صرف کاغذوں پر نظر آئےگی ۔معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ معاشی شرح نمو کاتین اعشاریہ سات ایک فیصد کا دعویٰ کیا گیا ہے۔