• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادورو کی طاقتور اہلیہ فلوریس کون ہیں؟ مبینہ منشیات روابط اور امریکی الزامات

کراچی (نیوز ڈیسک) لیڈی میکبتھ، مادورو کی طاقتور اہلیہ فلوریس کون ہیں؟ مبینہ منشیات روابط اور امریکی الزامات، ہیوگو شاویز کی قریبی ساتھی اور قومی اسمبلی کی پہلی خاتون صدر، اقتدار کے پس پردہ کردار، اسی لیے لیڈی میکبیتھ کا لقب ملا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سیلیا فلوریس ایک بااثر سیاست دان اور وکیل ہیں، جنہیں اقتدار کے پس پردہ طاقتور کردار کے باعث بعض حلقے ’لیڈی میکبیتھ‘ بھی کہتے ہیں۔ وہ سابق صدر ہیوگو شاویز کی وکیل رہ چکی ہیں اور وینزویلا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہی ہیں۔ مادورو کے صدر بننے کے بعد فلوریس نے بطور خاتونِ اول سیاسی اثرورسوخ برقرار رکھا۔ امریکہ نے مادورو حکومت پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن کے تناظر میں فلوریس پر بھی مبینہ روابط کے الزامات سامنے آئے، خاص طور پر ان کے قریبی رشتہ داروں کے منشیات مقدمات کے پس منظر میں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ مقدمات نیویارک میں چل رہے ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید