• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادورو کی گرفتاری: ’عوامی لیڈر‘ کے روپ میں سخت گیر حکمراں کا زوال

کراکس (اے ایف پی) نکولس مادورو کی گرفتاری: ’عوامی لیڈر‘ کے روپ میں ایک سخت گیر حکمراں کا زوال، ٹرمپ کے الزامات اور بڑھتا ہوا دباؤ: سابق بس ڈرائیور کا ’رقص اور امن کے نعروں‘سے انوکھا دفاع۔ وینزویلا کے نکولس مادورو، جنہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقتدار میں رہنے کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ایک طرف تو آہنی ہاتھوں سے حکمرانی کرتے رہے لیکن ساتھ ہی خود کو عوام کے ایک عاجز اور سادہ انسان کے طور پر پیش کرنے کی کوشش بھی کرتے رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مہینوں تک نشانے پر رہنے کے دوران، جنہوں نے ان پر منشیات کے اسمگلر ہونے کا الزام لگایا، 63 سالہ سابق بس ڈرائیور نے دباؤ کا مقابلہ تقریباً روزانہ ہونے والے جلسوں میں ٹیکنو موسیقی پر رقص کر کے کیا۔ یہ جلسے ہمیشہ براہِ راست نشر کیے جاتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید