اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کا کرنٹ چارج تفویض کردیا ہے۔ یہ چارج تین ماہ یا ریگولر سیکرٹری کی تقرری تک کیلئے نافذ العمل ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا عہدہ ڈاکٹر عطا ء الر حمن کی ریٹائر منٹ سے خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کو وفاقی سیکرٹری وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج سنبھال لیا ہے۔