• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) گریڈ21کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق زیبا چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی بنادیا ہے،یاد رہے کہ زیبا چودھری بینکنگ کی خصوصی عدالت کی جج تعینات تھیں،یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیبا چوہدری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی ایک مقدمہ چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید