• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی وینزویلا کیخلاف کارروائی اور مادورو کی گرفتاری تک کا سفر

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی،صدر ٹرمپ کے اقدامات، فوجی کارروائیاں اور مادورو کی گرفتاری تک کا سفر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور وینزویلا کیخلاف کارروائی کایہ اقدام کئی ماہ سے جاری امریکی دباؤ، خفیہ و اعلانیہ فوجی سرگرمیوں، مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر درجنوں مہلک حملوں، وینزویلا کے تیل بردار جہازوں کی ضبطی اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں بڑے اضافے کے بعد سامنے آیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں مادورو حکومت کو کمزور کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ تھیں۔کشیدگی کا آغاز 2020 میں مادورو پر امریکی فردِ جرم، 2024 کے متنازع صدارتی انتخابات اور 2025 میں اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونزالیز کو جائز صدر تسلیم کیے جانے سے ہوا۔
اہم خبریں سے مزید