• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران طبقہ جنریشن زی سے خوفزدہ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ جنریشن زی سے خوفزدہ ہے، جنریشن زی کو ہم حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے، جماعت اسلامی کے علاوہ جنریشن زی کو کوئی نہیں سنبھال سکتا۔ میرا برانڈ پاکستان کا سفر بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، گزشتہ سال لاہور میں بھی میرا برانڈ پاکستان نمائش ہوئی، جماعت اسلامی کے اجتماع عام جو پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سب سے بڑا اجتماع تھامیں بھی میرا برانڈ پاکستان کا ایک بازار سجایا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کراچی چیپٹر کے تحت2روزہ چوتھی میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربزنس فورم کراچی چیپٹر کے صدر سہیل عزیز،سینئرنائب صدرفیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ثاقب فیاض مگوں،کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جاوید بلوانی، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ،جنرل سکریٹری عامر رفیع نے بھی اظہار خیال کیا اور بزنس فورم کو مسلسل چوتھے سال میرا برانڈ پاکستان نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید