• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو سے ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی (محمد ناصر)سماجی شعور کی بیداری اور مثبت رویّوں کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ جیو ٹی وی نے نئی ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ کو اسکرین پر لانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یہ ڈرامہ کینیڈین حکومت اور کشف فاؤنڈیشن کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے، جو معاشرے میں اصلاحی سوچ کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ثابت ہوگا۔ ڈرامے کے ہدایتکار معروف ڈائریکٹر کاشف نثار جبکہ کہانی کو نامور رائٹر بی گل نے تحریر کیا ہے۔ یہ کہانی جدید دور کے ایک اہم سماجی مسئلے ”سائبر کرائم“کے گرد گھومتی ہے، اس سیریل میں پاکستان کے باصلاحیت فنکار شامل ہیں جن میں سحر خان، نمیر خان، گوہر رشید، آمنہ الیاس، نادیہ افگن، نور الحسن، حنا بیات اور دیگر شامل ہیں۔ اداکاروں کی یہ مضبوط ٹیم ڈرامے کے موضوع اور کرداروں کو انتہائی مؤثر انداز میں پیش کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید