ظہران ممدانی نے امریکی صدر ٹرمپ پر واضح کردیا ہے کہ وینزویلا پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ان سے وینزویلا پر حملے کی مخالفت کی ہے۔
ممدانی نے کہا ہے کہ میں وفاقی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کامخالف ہوں اور رجیم چینج کو پسند نہیں کرتا۔
امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ظہران ممدانی کا امریکی صدر سے پہلا کھلا اختلاف ہے۔
نیویارک میئر ظہران ممدانی صدر ٹرمپ کو ماضی میں فاشسٹ قرار دے چکے ہیں۔
میئر نیویارک ظہران ممدانی کی جانب سے تنقید پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔