پنجگور(نامہ نگار) چتکان بازار میں مرکزی جامع مسجد کے قریب مین روڈ پر زور دار دھماکہ ہونے سے ایک شخص جا ں بحق اور 16 کے قریب زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔سکیورٹی فورسز اور پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے گھیرے میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں مرکزی جامع مسجد کے قریب مین سڑک پر زور دار دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق اور سولہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جان بحق افراد کو فوری طور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کرد ی اور ڈاکٹروں اور عملے کو فوری طور پر ہسپتال میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ۔