• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادورو گرفتاری چین کی سفارتی آزمائش، امریکا سے اقوامِ متحدہ میں ٹکراؤ متوقع

بیجنگ (جنگ نیوز) مادورو گرفتاری چین کی سفارتی آزمائش، امریکا سے اقوامِ متحدہ میں ٹکراؤ متوقع، واشنگٹن پر دنیا کا جج بننے کا الزام، چین اور روس کی حمایت سے سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے، عالمی رائے عامہ ہموار کرنے میں بیجنگ کا اہم کردار، اس کا دعویٰ ہے وہ عالمی تنازعات پرامن حل کرسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چین نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے امریکاپر دنیا کا جج بننے کا الزام عائد کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس اقدام کی قانونی حیثیت کو اقوامِ متحدہ میں چیلنج کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہا کہ کوئی بھی ملک عالمی پولیس یا جج نہیں بن سکتا اور تمام ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید