کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ چھاپے سے پہلے وینزویلا کے صدر مادورو کو ترکیہ میں جلاوطنی کی پیشکش کی گئی تھی، ان کو باعزت راستہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کیا، جس کے بعد 25 دسمبر کو کارروائی کی منظوری دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ان خبروں کی تائید کی ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو امریکی فوجی کارروائی سے قبل اقتدار چھوڑ کر ترکیہ میں جلاوطنی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ سینیٹر لنڈسے گراہم کے مطابق مادورو کو باعزت راستہ دیا گیا تھا۔