• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو منڈی: سال کی پہلی نیلامی میں ٹونا مچھلی ریکارڈ 90 کروڑ روپے میں فروخت

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹوکیو کی تویوسو مچھلی منڈی میں 2026کی پہلی نیلامی کے دوران 243کلو گرام (535پاؤنڈ) وزنی ایک دیوہیکل ’بلیو فن ٹونا‘ مچھلی ریکارڈ 51کروڑ ین ( 90 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی ہے۔ پیر کے روز صبح سویرے ہونے والی اس نیلامی میں اس قیمتی ٹونا مچھلی کی سب سے زیادہ بولی ’کیومورا کارپوریشن‘ نے لگائی، جس کے مالک کیوشی کیمورا مشہور ’سوشی زنمائی‘ چین چلاتے ہیں۔ کیمورا، جو ماضی میں بھی کئی بار یہ سالانہ نیلامی جیت چکے ہیں، انہوں نے 2019 میں اپنے ہی قائم کردہ 33 کروڑ 40 لاکھ ین (59 کروڑ روپے) کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید