کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے،26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں،کراچی کے انفرااسٹرکچر پر تشویش ہے، ٹوٹی سڑکوں کھلے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائیگا، وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کا اغوا قابل مذمت ہے، ٹرمپ نے امریکی آئین کی بھی خلاف ورزی کی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔