• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں 20 سالہ کرپشن پر امریکی رپورٹ، پاکستانی خدشات کی عالمی تائید

اسلام آباد ( طاہر خلیل )افغانستان میں 20 سالہ کرپشن پر امریکی رپورٹ ، پاکستانی خدشات کی عالمی تائید ،کھربوں ڈالر کی بد عنوانی کاا نکشاف ،امریکہ کی جلد بازی میں واپسی سے 7.1ارب ڈالر کا جدید ترین اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا، افغانستان میں 20سالہ کرپشن کے حوالے سے امریکی رپورٹ اور پاکستان کے خدشات کی عالمی تائید نے یہ حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی کہ افغانستان میں لڑی جانے والی 20 سالہ جنگ صرف ایک عسکری مہم جوئی نہیں بلکہ کھربوں ڈالر کی منظم بدعنوانی کا ایک ایسا باب تھی جس کی مثال نہیں ملتی۔ امریکہ نے افغانستان میں مجموعی طور پر 2400 ارب ڈالر خرچ کیے، جس میں سے تعمیرِ نو کے لیے مختص 144 ارب ڈالر کی رقم یورپ کو بحال کرنے والے ʼمارشل پلانʼ سے بھی زیادہ تھی، مگر اس خطیر رقم کے باوجود وہاں نہ کوئی پائیدار ادارہ بن سکا اور نہ ہی عوام کی زندگی بدل سکی امریکی یہ رپورٹ پاکستان کے اس دیرینہ اور سچے موقف کی تائید کرتی ہے کہ امریکہ کی جلد بازی میں واپسی سے 7.1 ارب ڈالر کا جدید ترین اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، جو اب ٹی ٹی پی جیسے گروہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید