• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2024-25، 88 ہزار سے زائد غیر قانونی و غیر اخلاقی یو آر ایل بلاک

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مالی سال 2024-25 کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور انٹرنیٹ پر موجود 88 ہزار سے زائد غیر قانونی اور غیر اخلاقی یو آر ایل بلاک کئے ، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی سالانہ اپ لوڈنگ میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے ، جس کی وجہ مؤثر ریگولیٹری اقدامات اور مسلسل نگرانی کو قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مالی سال 23-24کے دوران پی ٹی اے نے 1 لاکھ 9 ہزار 771 یو آر ایل بلاک کئے تھے، جس کے مقابلے میں رواں سال غیر قانونی آن لائن مواد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی بہتر مانیٹرنگ سسٹمز اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) 2016 کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں سے مسلسل تعاون کا نتیجہ ہے،سب سے زیادہ کارروائی ٹک ٹاک کے خلاف کی گئی، جہاں 35 ہزار ویب پیجز بلاک کیے گئے۔ فیس بک پر 25 ہزار 482 جبکہ انسٹاگرام پر 13 ہزار 242 یو آر ایل بند کیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید