• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025، لندن کے 10 مہنگے ترین گھروں کی فروخت، مجموعی مالیت ڈیڑھ کھرب روپے

کراچی(نیوز ڈیسک)2025میں لندن کے 10مہنگے ترین گھروں کی فروخت، مجموعی مالیت ڈیڑھ کھرب روپے(400ملین پاؤنڈ ) رہی، سیاسی اور معاشی غیر یقینی کے باوجود لندن بدستور عالمی اشرافیہ کیلئے محفوظ اور پرکشش پراپرٹی مارکیٹ رہا۔دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق2025 کے دوران لندن میں ہونے والی سب سے مہنگے 10 گھروں کی فروخت کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کی مجموعی مالیت 400 ملین پاؤنڈ سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام سودے لندن کی پرائم اور انتہائی مہنگی رہائشی منڈی میں طے پائے، جہاں عالمی سطح کے امیر خریداروں نے سرمایہ کاری کی۔ ان خریداروں میں مشہور فلم سیریز اسٹار وارز کے خالق جارج لوکاس بھی شامل ہیں، جنہوں نے لندن کی لگژری پراپرٹی مارکیٹ میں نمایاں سرمایہ کاری کی۔ یہ 2025 میں لندن میں سب سے مہنگے 10 گھروں (سب سے زیادہ قیمت والی رہائشی جائیدادوں) کے بارے میں دستیاب معلومات ہیں جن کی فروخت £15 ملین یا اس سے زائد میں ہوئیں مجموعی قیمت 400 ملین پاؤنڈ سے زیادہ رہی۔
اہم خبریں سے مزید