• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمبر شوگر مل کی جانب سے ٹیکس چوری کی ایک کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس -II کراچی نےچمبرشوگر مل کی جانب سے ٹیکس چوری کی ایک کوشش ناکام بنا دی،ایف بی آر کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس -II کراچی نے ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی ایک کارروائی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (TTS) اسٹیمپس والے 3 ٹرکوں کو ضبط کر لیا ،ان ٹرکوں پر 1,800 بوریاں لدی ہوئی ہیں ،جو کہ ضبط کر لی گئیں ،یہ کارروائی قومی شاہراہ پر واقع سسی ٹول پلازہ پر کی گئی ۔ ضبط کیے جانے والے ٹرکوں کے رجسٹریشن نمبرز TKA-042، SDA-899 اور AE-1488 ہیں۔
اہم خبریں سے مزید