• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 برس بعد، پلاٹ ہیر پھیر کا مقدمہ اعلیٰ افسر کے بھائی کے خلاف درج

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 16برس بعد250مربع گز کے پلاٹ کی فروخت میں ہیر پھیر کے حوالے سے دو سابقہ سرکاری افسران اور ایک پرائیویٹ پرسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سرکل میں درج ایف آئی آر نمبر 114/25 میں تفتیشی افسر سب انسپیکٹر شمس خان گوندل نے تحریر کیا ہے کہ مدعی ملازم حسین نے 2010 میں خالد منیر سے اسلام آباد میں ایک کینال (500 مربع گز) کا ایک پلاٹ خریدا۔ اس پلاٹ کی ساری کاغذی کاروائی سابقہ حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریوینیو افسر عبدل ظہور نے کرتے ہوئے رجسٹری کی فائل اس کے حوالے کر دی۔
اہم خبریں سے مزید