• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بندش، پاک افغان تاجروں نے مذاکرات کیلئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

باڑہ (نمائندہ جنگ )پاک افغان مذاکرات کیلئے 13رکنی مشترکہ کمیٹی قائم، طورخم پر اگلے روز باضابطہ بات چیت کرینگے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ مذاکرات کیلئے 13 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو کل طورخم سرحد پر باضابطہ مذاکرات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ کمیٹی میں پاکستان کی جانب سے 6 جبکہ افغانستان کی جانب سے 7ارکان شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈوائزر ٹو صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) سید جواد حسین کاظمی کریں گے، جبکہ افغان وفد کے سربراہ محمد ولی امینی ہوں گے۔ سید جواد حسین کاظمی نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشترکہ کمیٹی کے مذاکرات کا بنیادی مقصد پاک افغان تجارتی گزرگاہوں کی فوری بحالی، بارڈر مینجمنٹ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ اور دوطرفہ تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید