• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر گیٹ اسکینڈل، اسرائیلی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کو طلب کرنیکا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک)قطرگیٹ اسکینڈل، اسرائیلی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کو طلب کرنیکا فیصلہ، تحقیقات میں نیا موڑ، قطر کیلئے لابنگ کرنے والے امریکی تاجر جے فُوٹلِک سے تعلقات پر سوالات،تفتیش کارجاننا چاہتے ہیں کہ ان روابط کی نوعیت کیا تھی اور یہ تعلقات کس حد تک اثر انداز ہوئے۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیل کی پولیس نے قطرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سے گواہی لی جا سکے۔ یہ پیش رفت قطری حکومت کے لیے لابنگ کرنے والے امریکی تاجر جے فُوٹلِک کی تحقیقات میں پیش آنے والی مشکلات کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید