• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اکثر مطالبات پر عملدرآمد ہو چکا، وفاقی وزرا

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے زیادہ تر نکات پر عملدرآمد ہو چکا ہے، معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 172 ایف آئی آرز ختم کردیں، موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو ایک ماہ ہی ہوا ہے، موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کئی کابینہ اجلاس کیے اور نکات پر عملدرآمد کیا، کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مذاکرات میں عدم شرکت افسوس ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید،وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن اور ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید