• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں سے روف ٹاپ سولر سرمایہ کاری کو خطرہ، نائب صدر FPCCI

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے 2ارب ڈالر کی روف ٹاپ سولر سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے،۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ اور روف ٹاپ سولر پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں صنعت و صارفین کو لاحق سنگین خدشات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی سیمینار میں کیا گ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی مثال پر عمل کرتے ہوئے اپنی قابلِ تجدید توانائی کے غیر استعمال شدہ وسائل سے مکمل فائدہ اٹھانا ہوگا، تاکہ مہنگی بجلی سے تنگ صنعتوں اور صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وافر مقامی صاف توانائی کی موجودگی کے باوجود اگر صنعتیں مہنگی بجلی کے باعث بند ہوتی رہیں تو یہ ملکی صنعتی بنیاد کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے پاور ڈویژن کے وفاقی مشیر فائزن علی شاہ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ نیٹ میٹرنگ نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو روکنا نہیں بلکہ بجلی کے ٹیرف سسٹم میں موجود بعض مالی بے ضابطگیوں کی اصلاح ہے۔
اہم خبریں سے مزید