• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اداروں کے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کر اچی میں ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنانے پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی سے کراچی کے معصوم شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکی، ایم کیو ایم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔ بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی ادارے، محب وطن سیاسی جماعتیں اور عوام مل کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید