• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی میٹا کی تازہ اے آئی کمپنی مانس خریداری کی تحقیقات

کراچی (نیوز ڈیسک)چین کی میٹا کی تازہ اے آئی کمپنی مانس خریداری کی تحقیقات ، دیکھنا ہے ڈیل نے چین کے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ اور سرمایہ کاری قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ میتا کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی اسٹارٹ اپ کمپنی Manus کی خریداری کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا یہ ڈیل چین کے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ اور بیرون ملک سرمایہ کاری کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے یا نہیں۔ Manus سنگاپور میں واقع ہے لیکن اسے چینی انجینئرز نے قائم کیا اور اس کا ایک چینی پیرنٹ کمپنی سے تعلق ہے۔Meta نے پچھلے سال A.I. ریسرچرز پر بھاری سرمایہ کاری کی۔

دنیا بھر سے سے مزید