• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، ذیشان اور میر حمزہ کی میچ میں سات، سات وکٹ مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ایک کے تیسر ے راؤنڈ کے دوسرے روز ہفتے کو، یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس پر واپڈا نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف عمدہکار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر شکست کے سائے منڈ لا دئیے، کھیل کے اختتام پر ساحر کی ٹیم نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر94رنز بنائے ہیں اور اسے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے 126رنز درکار ہیں، واپڈا نے 323رنز بنانے کے بعد حریف ٹیم کو پہلی اننگز میں 103رنز پر پویلین بھیج دیا، عاصم علی58اور محمد سلیم21رنز کے علاوہ کوئی بیٹرز جم نہ سکا، محمد عادل ،نقیب اللہ اور محمد ذیشان نے چار اور تین،تین کھلاڑی کو آ وٹ کیا، محمد ذیشان نے دوسری اننگز میں 18رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد سات کرلی ہے،ایس این جی پی ایل نے پہلی اننگز میں 263رنز بنائے اذان اویس نے 129رنز اسکور کیا، جواب میں بنک کی ٹیم پہلی باری میں صرف115رنز بناسکی،رمیز عزیز 43رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہنواز دھانی نے 23رنز کے عوض چار جبکہ شہزاد گل نے پانچ وکٹ لئے، جواب میں گیس کی ٹیم نے دوسری اننگزمیں تین وکٹ پر23رنز بنائے، محمد عباس نے دو وکٹ لی،سوئی نادرن نے میچ میں171رنز کی برتری حاصل کرلی ہے،نیشنل بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کے پہلی اننگز کے244رنز کے جواب میں کے آر ایل نے پانچ وکٹ پر305رنز بناکر61رنز کی سبقت حاصل کرلی، خان ریسرچ کے وقار احمد 81سعد بیگ80 اور عرفان رفیق54رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفان ناٹ آوٹ ہیں، ایک اور میچ میں سرکاری ٹی وی نے پہلی اننگز میں 186رنز کے بعد دوسری اننگز میں سات وکٹ پر153رنز بناکر غنی گلاس کے خلاف116رنز کی برتری حاصل کرلی،غنی گلاس نے پہلی اننگز میں223رنزاسکور کئے، پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے میر حمزہ نے دوسری اننگز میں دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید