• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش لیگ، حسن نواز کی عمدہ بیٹنگ کے بدولت چٹاگانگ رائلز کی جیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلہٹ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑی حسن نواز کی عمدہ بیٹنگ نےچٹاگانگ رائلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد راجشاہی واریئرز کے خلاف دو وکٹوں سے فتح دلادی ،حسن نواز 36 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے واریئرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 128 رنز بنا سکی، ۔ محمد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جس میں ایک چوکا اور دو چھکے شامل تھے۔رائلز کی جانب سے عامر جمال نے 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تنویر اسلام اور شرف الاسلام نے دو، جبکہ مہدی حسن اور حسن نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں رائلز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی،حسن نواز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان مہدی حسن نے 28رنز بنائے، آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 27رنز کی اننگز کھیلی، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔واریئرز کی جانب سے فرنینڈو نے 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید