کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسر ا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ہفتے کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا ،جس میں،کپتان سلمان علی آغا ، وسیم جونئیر ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، سلمان مرزا ، عبدالصمد اور خواجہ نافع شامل تھے،کوچز نے کھلاڑیوں کوبیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرائی، پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ جمعے کو ہونے والا دوسر ا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا، اتوار کے لئے بہتر پیش گوئی کی گئی ہے،تاہم موسم کے لحاظ سے کچھ بھی ہوسکتا ہے، پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔