کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹر کلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس نے نیو یونائٹیڈ جیمخانہ کو تین وکٹوں سے شکست دیکر گروپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ، دوسرے میچ میں نیو کراچی جیمخانہ نے قذافی جیمخانہ کو 62 رنز سے شکست دیدی ان میچوں کی خاص بات اسد اللّٰہ قادری ، عمیراحمد کی سینچریاں اور اسد اختر کی کی آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔