• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن کا عمل آج سے دوبارہ شروع، چار دن کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے ملک بھر کے ہاکی کلبوں کی رجسٹریشن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تمام ہاکی کلب 10 جنوری سے 14 جنوری تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔فیڈریشن کے مطابق اس توسیع کا مقصد ان تمام مرد اور خواتین ہاکی کلبوں کو ایک اور موقع فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے اب تک اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے۔ پی ایچ ایف چاہتی ہے کہ ملک کا کوئی بھی فعال کلب اس عمل سے محروم نہ رہے۔ واضع رہے یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی خاں نے باہمی مشاورت کے بعد کیا ۔صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تمام متعلقہ کلبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر اپنی رجسٹریشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی مزید رعایت نہیں دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید