کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کڈزنے پاکستان ٹیپ بال پریمئر لیگ جیت لی،فائنل میں تیمور مرزا کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد6رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد،حماد این ڈی خان،پاکستان ٹیپ بال پریمئر لیگ کے چیئر مین ذوہیر نصیر،ڈاکٹر فاروق ستار،سابق ٹیسٹ کرکٹرز توصیف احمد،صادق محمد اور نیا نا ظم آباد کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد طلحہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔