• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کرکٹ، ہرزون کو تین لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ہر زون کو ٹورنامنٹ کرانے کے لئےتین تین لاکھ روپے دے گی، تاکہ زونل عہدیداران اپنے اپنے زون میں کلب ایونٹ کرا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے زونل عہدیداران سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ انڈر 15 اور انڈر 17 کے ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنا کر آپس میں میچز کرائے جائینگے جن کو ریجنل کوچز دیکھیں گے اس کے بعد کراچی کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی ،اس موقع پر کراچی کے صدر نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تین ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت میں عبداللہ خرم نیازی پاکستان کی کرکٹ کے لیئے اچھا کام کر رہے جس کے نتائج پاکستان کی کرکٹ ٹیموں فتوحاتِ کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید