• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹرز کی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے پاکستانی خواتین کرکٹرزکا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے، مینٹور وہاب ریاض کیمپ کے نگراں ہیں،کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ا سکلز کو مزید بہتر بنانا ہے۔خواتین کھلاڑی اپنا اسٹیمنا بڑھانے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم میں ٹریننگ کر رہی ہیں، باقاعدگی سے جاگنگ اور سوئمنگ بھی کر رہی ہیں۔ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت بہتر بنانے کے لیے اپنے ساتھی کوچز کے ہمراہ روزانہ چار سے پانچ گھنٹے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کراتے ہیں۔ یہ تربیتی سیشنز خواتین ٹیم کے معیار کو بہتر کرنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید