کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ زمبابوے کے ماسونگو اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بنگلہ دیش انڈر 19 نے 36.3 اوورز میں 7وکٹوں پر 152رنز بنائے ۔ پاکستان علی رضا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔