• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں لینے کی کوشش کرینگے، کامل خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے صدر اور لوگو کا اتوار کو اعلان کیا جائے گا،سیالکوٹ ٹیم کے کوآنر کامل خان نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں لینے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں لوکل کوچنگ اسٹاف ہوگا، لاہور میں سجال کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز والے دوست ہیں، اُن کے ساتھ میچ کا مزہ آئے گا،پی ایس ایل کے میچز جہاں بھی ہوں گے کراؤڈ آئے گا۔ پی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد چیزیں فائنل ہوں گی، پی ایس ایل تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم خریدنے والے حمزہ مجید نے کہاکہ سیالکوٹ نام کا انتخاب اس لیے کیا کہ کرکٹ کو لے کر سیالکوٹ کی عوام جوشیلی ہے۔سیالکوٹ کے کرکٹ اسٹیڈیم کی بھی حالت ٹھیک نہیں تھی، فی الحال فیصل آباد کے اسٹیڈیم کا ہمارے پاس آپشن ہے، وہ ہمارا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے۔ محسن نقوی کی پوری سپورٹ ہے۔

اسپورٹس سے مزید