کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اگلی چار سال کی مدت کے لئے انتخابات ہفتے کو لاہور میں مکمل ہوگئے، صرف سیکرٹری کے عہدے پر حق رائے دہی کا استعمال ہوا دیگر عہدے دار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،سیکرٹری کےلئے بلوچستان کے اعجاز علی نے پنجاب کے عرفان اللہ کے خلاف 16میں سے 12ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، سندھ کی جانب سے محسن رضا، انجم حسین زیدی اور سیما شمیم نے ووٹ کاسٹ کئے،انتخابی نتائج کے مطابق احمر ملک صدر، کفایت اللہ خان نائب صدر، صنم یاسین خواتین نائب صدر، اعجاز علی سیکرٹری، احمد نواز خان خزانچی جبکہ دیگر چار نائب صدور کے لئے آسیہ فرحان، سید متین احمد، محسن رضا( سندھ) اور رضوان شوکت کا انتخاب کیا گیا،پی ایس بی کی جانب سے وسیم ماجد ملک اور پاکستان اولمپکس کی طرف سے خالد محمود نے انتخابات کی نگرانی کی، عامر جان الیکشن کمشنر تھے۔