• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بار میں پروفیشنل لائرز گروپ کی کامیابی عدلیہ کی بالادستی کی نوید ہے، امان اللّٰہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ لاہور بار کے انتخابات میں پروفیشنل لائرز گروپ کے عرفان حیات باجوہ صدر اور ان کی کابینہ کی کامیابی دراصل آئین و قانون کی بالادستی و عدلیہ کی آزادی کی نوید ہے جس کا علم گروپ کے سربراہ حامد خان اور ان کے ساتھیوں نے اٹھا رکھا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ ہم زندہ دلان لاہور اور شہر اقبال کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں اپنے جنون و جذبے سے والہانہ وار حق و باطل کے معرکے میں اپنا وزن سرکاری مراعات و لالچ و دھونس کی بجائے جرات ہمت و سچائی کے پلڑے میں ڈال کر قوم کی امید و امنگ کو حوصلہ دیا ہے کہ عنقریب ریت کی دیوار زمین بوس ہوگی بونے بادشاہوں کی بجائے عوام و آئین کی بالادستی ہوگی عدلیہ آزاد اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

کوئٹہ سے مزید