اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج 12 جنوری، 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 12 جنوری 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 23 واں اجلاس ہوگا۔