• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، سینئر معاون تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے پر گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، سینئر معاون تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے پر گرفتار، براورمین پر الزام ہے غزہ جنگ میں حساس فوجی معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات بند کروانیکی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو لیک سے آگاہ تھے اور اسے عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کے حق میں تھے اسرائیل کی پولیس نے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے سینئر معاون تزاحی براورمین کو حراست میں لیا ہے، جس پر شبہ ہے کہ انہوں نے غزہ جنگ کے دوران حساس فوجی معلومات کے لیک ہونے کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالی۔ براورمین، جو اسرائیل کے اگلے سفیر برطانیہ مقرر ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے لیک کے بعد تحقیقات بند کروانے کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید