• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری منع کردیتے تو کوئی استقبال نہیں کرتا، ناصر شاہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری منع کردیتے تو کوئی استقبال نہیں کرتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مخالفین پر تنقید ہمارا جمہوری حق ہے، سندھ کے عوام اور حکومت نے جمہوریت کو عزت دی۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ ملتان سلطانز کی نیلامی ہونی چاہئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے شاندار طریقے سے اپنے مہمانوں کا استقبال کیا ۔پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تو ہم نے جلسے کا این او سی جاری کیا ۔جناح گراؤنڈ فیڈرل گورنمنٹ کے انڈر آتا ہے اور ہمیں بھی باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوتا ہے تو فیڈرل گورنمنٹ سے اجازت لینا پڑتی ہے۔وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹے تاخیر ہوئی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تو پی ٹی آئی نے کہا ہم سڑک پر جلسہ کرینگے جس پر سندھ حکومت نے ان سے رابطہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ایسے بیانات آئے خاص طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا کی طرف سے ایک بیان آیا جس میں انہوں نے کہا کہ اب زرداری حکومت سے دیکھیں گے آگے کیا ہوتا ہے ،اگر آصف زرداری پہلے دن سے منع کردیتے تو کوئی وزیراعلیٰ کا استقبال کرنے نہیں جاتا ۔سہیل آفریدی کے بیان کے بعد ہماری پارٹی میں بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ۔
اہم خبریں سے مزید