• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈانی گروپ کا کچھ میں 55 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) اڈانی گروپ کا کچھ کے علاقے میں 55کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان، خاوڑا میں دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی پارک اور منڈرا میں پورٹ صلاحیت کو دگنا کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی گروپ اگلے پانچ سالوں میں کچ میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے(55 کھرب پاکستانی روپے) سرمایہ کاری کرے گا، جس کا اعلان گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کارن ادانی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاوڑا میں دنیا کے سب سے بڑے قابل تجدید توانائی کے پارک کو 37 گیگاواٹ صلاحیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور منڈرا میں پورٹ کی موجودہ صلاحیت کو اگلے دس سال میں دوگنا کیا جائے گا۔ کارن اڈانی نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری بھارت کی قومی ترجیحات جیسے مسابقت، پائیداری اور طویل مدتی معاشی استحکام کے مطابق ہے، اور گووأرٹ ریاست بھارت کی 2047 تک ترقی کے منصوبے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید