• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سہولت کاری ڈیسک‘‘ مسافروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر بڑے پیمانے پر بلا امتیاز آف لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ ہونے والے مسافروں کا موقف ہے کہ امیگریشن سہولت کاری ڈیسک کو ایئرپورٹ سے بیس کلو میٹر دور زونل آفس مولوی تمیزالدین خان روڈ پر بنایا گیا ہے، جہاں ایک انسپکٹر کو تعینات کیا گیا ہے جو سفری کاغذات کو دیکھنے کے بعد اُس پر کوئی آرڈر کرنے کا مجاز نہیں اور وہاں حاضری کے بعد بھی مسافروں کو آف لوڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہونا تو یہ چائیے تھا کہ یہ ڈیسک ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کے دفتر واقع کراچی ایئرپورٹ پر قائم کیا جاتا جو 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتا اور مسافروں کے کاغذات کی جانچ کرنے کے بعد اُس پر باقاعدہ تحریری اجازت دیتا تاکہ روانگی کے وقت کاونٹر پر ان کو دوبارہ سوال جواب اور آف لوڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اہم خبریں سے مزید